مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 9 کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر صوبے شرقیہ کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپا مارا، جہاں کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔ وہابی دہشت گردصحرائے سینا میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھےاور وہ فارم ہاؤس میں چھپ کر دہشت گرد حملوں کی تیاری کرتے تھےتاہم فارم ہاؤس سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مصر میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 9 کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1877584
آپ کا تبصرہ